چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں کے دوران گھروں کو لوٹنے والوں کا ریلوے اسٹیشنز پر رش بڑھ گیا۔خراب موسم کے باعث ہزاروں مسافر پھنس کر رہ گئے۔
چین میں نئے قمری سال کی چھٹیوں پر شہری اپنے گھروں کو لوٹ رہےہیں۔ جس کے باعث ریلوے اسٹیشنوں پر لوگوں کا رش
بڑھ گیا ہے ۔برف باری اور خراب موسم کی وجہ سےسڑکیں بند اور ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث ریلوے کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ریلوے اسٹیشن پر 40ہزار سے زائد مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ حکام نے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے اضافی ٹرین سروس شروع کردی ہے ۔